
وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو انتہائی دائیں بازو کے ڈنمارک کے سیاست دان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیا۔ بدنام زمانہ اسلام مخالف کارکن راسموس پالوڈن، جو ڈینش-سویڈش کے دوہرے شہری ہیں، نے پہلے ڈنمارک کے دارالحکومت میں ایک مسجد کے قریب مقدس کتاب کی ایک کاپی اور پھر ایک روز قبل ترکی کے سفارت خانے کے باہر دوسری کاپی کو نذر آتش کیا۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے تیسرے واقعے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیرآعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ڈنمارک کے ایک سیاست دان کی جانب سے قرآن پاک کی انتہائی جارحانہ بے حرمتی مسلسل تیسرا واقعہ ہے جس کی مہذب دنیا کو سخت مذمت کرنی چاہیے۔



