پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیسیاسیات

دنیا کی تیز ترین ترقی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید علوم اور خصوصا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

لاہور :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی تیز ترین ترقی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید علوم اور خصوصا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ لاہور میں ورچوئل یونیورسٹی کے 12ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ علم کے بغیر دنیا کا کوئی ملک ترقی کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، سائیبر ٹیکنالوجی کے میدان میں اس وقت 8کروڑ پروفیشنلز کی ضرورت ہے اور دنیا اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کی طرف اس لئے دیکھ رہی ہے کیوں کہ ہماری ملکی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فارغ التحصیل طلباو طالبات کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ باعزت روزگار حاصل کرنے کے ساتھ سکولوں سے باہر رہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لاکر زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس موقع پرصدر ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباو طالبات میں گولڈ میڈلز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Related Articles

Back to top button