پاکستانتازہ ترینسیاسیات

اعظم خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کے بعد گورنر حاجی غلام علی نے ہفتے کے روز سابق صوبائی چیف سیکریٹری اعظم خان کو صوبے کا عبوری وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔ ایک روز قبل صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں عبوری وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔ گورنر کے پی کی جانب سے آج نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق کے تحت اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button