پاکستانتازہ ترین

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے برکت علی اسلامیہ ہال کی بحالی و تحفظ کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا۔ کامران لاشاری

لاہور : موچی گیٹ سرکلر روڈ پر واقع برکت علی اسلامیہ ہال کی بحالی و تحفظ کا کام محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے والڈ سٹی اتھارٹی کو تفویض کیا تھا۔ اس منصوبے کے لیے 16.8 ملین روپے مختص کیے تھے۔ ان کاموں میں دیوار کی دراڑوں کو بند کرنا اور دوبارہ پلستر کرنا، رنگوں کو بہتر کرنا اور فریسکو لائننگ کی بحالی، فرش اور عمارتی ڈھانچے کی بحالی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ میں نئے برقی نظام کی دوبارہ تنصیب، ایئر کنڈیشنگ کے لیے ڈکٹ، جنریٹر کے لیے علیحدہ وائرنگ اور پوری عمارت کی روشنی شامل ہے۔

یہ کام نومبر 2021 میں شروع ہوا تھا اور سال 2023 کے آخر میں مکمل ہو جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ برکت علی اسلامیہ ہال ایک تاریخی عمارت ہے۔ جو ماضی کی تحریکوں اور سماجی سیاسی سرگرمیوں کی علامت ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس باوقار تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے ایگزیکٹو ایجنسی کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اسے کمیونٹی اور سیاحت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button