
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے تعلقات منقطع کرنا مسئلے کا حل نہیں تاہم طالبان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنا ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور انہیں کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے افغان عبوری حکومت سے کہا کہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اس بات پر اتفاق ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد سے بات نہیں کی جائے گی۔



