پاکستانتازہ ترین

انسان کی نیت صاف ہو حوصلے بلند اور ہمت جوا ں ہو تو بڑی سے بڑی کمزوری بھی آپ کی مجبوری نہیں بن سکتی۔ بوبو

لاہور () ناروے میں مقیم برہان فرید چشتی کو دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے بوبو کے نام سے جانتے ہیں بوبو دنیا بھر میں بالخصوص یورپ ،امریکہ، دبئی سمیت مختلف ممالک میں ایونٹ مینجمنٹ ، آئی ٹی فیشن ڈیزائنگ ،چیریٹی ورک اپنے برانڈ بوبو فشن اسٹائل کی وجہ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے اے پی پی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے والدین نے نہ اپنا محتاج بنایا نہ کسی اور کا ، آنکھ تو معذوری میں کھولی والدین کی شفقت اور محنت نے انہیں باکمال بنا دیا ۔کہتے ہیں انسان کی نیت صاف ہو حوصلے بلند اور ہمت جوا ں ہو تو بڑی سے بڑی کمزوری بھی آپ کی مجبوری نہیں بن سکتی ۔ دو فٹ قد والے معروف فیشن ڈیزائنر ،ایونٹ منیجمنٹ ،آئی ٹی اور چیریٹی ورک سے وابستہ بو بونے معذوری کے باوجود کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ۔انہوں نے بتایا کہ،وہ اپنی گاڑی خود چلاتے ہیں ،صبح اٹھتا ہوں میرے پرسنل اسسٹنٹ بھی مدد کرتے ہیں اب بیوی بھی ساتھ دیتی ہے ۔ علاوہ ازیں وہ اپنے سارے کام خود کرتے ہیں پچھلے دس سال سے وہ کھاریاں میں المدثر ٹرسٹ میں معذور بچوں کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ آپ کو سراہتے ہیں برہان فرید چشتی کا کہنا تھا وہ پیدائشی طور پر ہڈیاں ٹوٹنے کی بیماری میں مبتلا ہیں ان کے باقی بہن بھائی نارمل ہیں اللہ کا شکر ہے میرے والدین نے میری معذوری کو مجبوری نہیں بنایا ، برہان فرید چشتی المعروف بو بو کا ماننا ہے اگر نیت صاف ہو اور آپ کے چٹان جیسے حوصلے ہوں اور کچھ کر گزرنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی بھی رکاوٹ آپ کا راستہ نہیں روک سکتیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ان کے آباواجداد کا تعلق پاکستان کا علاقہ بورے والا کے نواحی گاوں شیخ فاضل سے ہیں اور ان کے تایا ابو وہاں کے گدی نشین ہیں اپنی شادی کے حوالے انہوں نے کہا کہ ان کا نکاح یہاں پاکستان میں ہوا اور شادی ناروے میں بڑی دھوم دھام اور شاہانہ ہوئی جس میں 13ممالک سے شوبز سٹارز ، سیاسی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزار رہے ہیں اپنی ڈرائیونگ خود کرتے ہیں تیار ہو کر آفس جاتے ہیں آج کل آئی ٹی کے شعبہ ، فیشن آرٹ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں اس میں پوری توجہ محنت اور سچی لگن ہونی چاہیے کامیابی اللہ تعالی پر چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد لاہور میں میرا پہلا دورہ ہے لاہوری کھابے خاص کر مٹن کڑھائی انہیں بہت پسند ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے شوبز سٹار سمیت دیگر شخصیات ان سے ناروے ملنے آتے رہتے ہیں حال ہی میں بھارتی اداکار سلمان خان اور پاکستانی گلوکار ابرارالحق ان کو ملنے دبئی اور ناروے آئے ہیں ، برہان فرید المروف بو بو اپنی معذوری کو انتہائی ہمت اور حوصلے سے قبول کرنے والے نوجوان ہیں وہ لوگ جو اپنی معذوری کی وجہ سے کچھ کر نہیں سکتے اپنی ہمت ہار جاتے ہیں بو بو ان کے لیے حوصلے کا نشان ہے اور معذور افراد کے لئے رول ماڈل ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button