
لاہور- نگران وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 12واں اجلاس۔ چودھری پرویزالٰہی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پو رتک دو رویہ 39 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ ملتان سے ٹبہ سلطان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک 47 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک دوسرے مرحلے میں تعمیر کی جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک دو رویہ سڑک ورکس اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بنائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس میں فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا دورویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری۔ فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔



