بین الاقوامیتازہ ترینسیاسیات
مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رہنی چاہیے: پوپ فرانسس

روم : کیتھولک چرچ کے سربراہ اور مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں سفارت کاروں سے سالانہ ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطین اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق براہ راست مذاکرات کو بحال کریں گے۔



