
لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک معاشی بدحالی اورسیکیورٹی مسائل کی لپیٹ میں ہے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے بحران پربحران پیدا ہو رہے ہیں، شکست سے خائف پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن رکوا دیے، یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران تاجروں کے معاشی قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے، دنیا کا بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ آٹے کی قطاروں میں کھڑے ہیں، سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے، حکمرانوں کو فکر نہیں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی چلے ہوئے کارتوس ہیں، سراج الحق نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرے۔



