بین الاقوامیتازہ ترینسیاسیات
سعودی آرٹسٹ نے کثیر المنزلہ عمارت پر شاہ عبدالعزیز آل سعود کا پورٹریٹ بنا دیا

ریاض () سعودی دارالحکومت ریاض میں ماہر آرٹسٹ محمد العمار نے کثیر المنزلہ عمارت کی 120 میٹر اونچی دیوار پر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کا شاندار پورٹریٹ بنایا ہے ۔جسے بنانے میں انہیں پچاس روز لگے سعودی عرب کے بانی کا پورٹریٹ ملکی اورغیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ آرٹسٹ محمد العمار کا کہنا ہے کہ وہ کنگ عبدالعزیز وال پورٹریٹ کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔



