پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

ڈی آئی خان حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین پولیس اہلکار زخمی

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم ویکسینیٹروں کی حفاظت کر رہی تھی جب حملہ آوروں نے فائرنگ اور دستی بم پھینکے جس سے تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ایک روز قبل ڈی آئی خان کے علاقے مدینہ کالونی میں بھی ویکسی نیٹرز اور پولیس اہلکاروں پر مسلح حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم حملے میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔ خیبرپختونخوا میں 2023 کی پہلی انسداد پولیو مہم پیر کو شروع کی گئی جس کے پہلے مرحلے میں 72 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ 2022 میں پاکستان میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے اور تمام کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ سال کے دوران سات پولیس اہلکار اور تقریباً اتنے ہی ہیلتھ ورکرز مسلح حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Related Articles

Back to top button