پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر صحت سے چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی ملاقات، میڈیکل کی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پختہ عزم کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں میڈیکل کی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یونیورسٹی نے بنیادی سائنس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایچ ای سی کے تعاون پر خاص طور پر شکر گزار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹی کی توسیع کے لیے زمین بھی درکار ہے تاکہ دیگر بڑے پروگرام شروع کیے جا سکیں۔ یونیورسٹی کی زمین کے لیے این آئی ایچ سے زمین حاصل کی جائے گی۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایچ ای سی کلینیکل سائنسز میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین ایچ ای سی نے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر قسم کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد کی ایک اعلیٰ سطح کی یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی نے چند سالوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں یونیورسٹی نے دس نئے پروگرام شروع کیے ہیں جبکہ یونیورسٹی تقریباً 45 مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button