پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان کے درمیان مفاہمتی دستاویز طے پا گئی

لاہور( 30 دسمبر 2022 ) ارفع سافٹ ویئر پارک میں گلگت بلتستان میں آن لائن سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ ایجوکیشن اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے درمیان مفاہمتی دستاویز پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کی۔ مفاہمتی دستاویز پر سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب آئی ٹی بورڈ وقار قریشی نے دستخط کئے۔چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ سید بلال حیدر نے صوبائی وزیر ڈاکٹر ارسلان خالد اور شرکا کو پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام ٹیکنالوجی کو اپنانے میں کسی سے پیچھے نہیں‘ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی دیگر منصوبوں کے نفاذ کیلئے بھی کام کریں گے۔ سیکرٹری ایجوکیشن رانا سلیم افضل نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ پنجاب کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے تحفہ ہو گا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن (جی بی) مجید خان, ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وسیم احمد بھٹی‘جوائنٹ ڈائریکٹر سجاد قریشی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

Related Articles

Back to top button