
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کو کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی قسمت کا فیصلہ ہونے تک صوبائی اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں، جہاں ان کی پارٹی برسراقتدار ہے، کل 23 دسمبر کو تحلیل کر دی جائیں گی تاکہ نئے انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے۔ آج پشاور میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا عمران خان پہلے پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حوالے سے فیصلہ ان مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔



