پاکستانتازہ ترینسیاسیات

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال کا جامع جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلے کرنے کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ پنجاب کو سونپ دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی صورت میں پنجاب اسمبلی کے تمام مسلم لیگ ق کے اراکین وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل و جان سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) متحد ہے اور رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر گامزن ہیں اور ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا جو اندرونی اختلافات کا ایسا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

Back to top button