پاکستانتازہ ترین

پنجاب جاب پورٹل پر 140 محکموں کی مختلف آسامیوں کیلئے ساڑھے 10 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر

لاہور- 21 دسمبر : پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ پنجاب جاب پورٹل پر 140 رجسٹرڈ سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں کے لئے آغاز سے اب تک ساڑھے 10 لاکھ آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اپنی پروفائل بنا چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کی زیرِ صدارت ارفع ٹاور میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین سید بلال حیدر نے کہا کہ شہریوں کو جاب پورٹل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ حکومت پنجاب کے محکموں کی خالی آسامیوں پر درخواست دینے کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ جاب پورٹل پر سرچ فلٹرز کو استعمال کر کے امیدوار حکومتِ پنجاب کے محکموں میں اپلائی کرنے کیلئے اپنی اہلیت کے مطابق آسامیاں تلاش کر سکتے ہیں۔ پورٹل پر حکومت پنجاب کے محکموں کے فون نمبر اور دیگر تفصیلات بھی موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button