پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر فورسز کی کارروائی، 25 شدت پسند ہلاک

لکی مروت: بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی عمارت کے اندر دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے صوبیدار میجر سمیت کم از کم تین سیکیورٹی اہلکار اس وقت شہید ہوگئے جب سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان کے اہلکاروں کو قبضے میہں لیا۔  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے بتایا کہ 18 دسمبر کو سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں 33 دہشت گرد زیر تفتیش تھے۔ انہوں نے اسلحہ خانے سے اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا جو بعد میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپلیکس کے اندر موجود سیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو یرغمال بنا لیا گیا اور دیگر سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی کمپلیکس کو گھیرے میں لے لیا۔ جنرل شریف نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تین کو گرفتار کر لیا گیا اور دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Related Articles

Back to top button