
لاہور : صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ نیشنل رحمت اللعالمین وخاتم النبیینﷺ اتھارٹی کے قیام پروزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف ووفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اتھارٹی کےنام میں خاتم النبیین ﷺ کے الفاظ کااضافہ اتھارٹی کی حیثیت کو مزید واضح ومضبوط کرکے وزیراعظم شہباز شریف ووفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین کے وژن کاعکاس ہے جوانتہائی قابل ستائش عمل اورختم نبوت ﷺ پرکامل ایمان وعاشق رسول ﷺ ہونے کاعملی ثبوت ہے۔اتھارٹی کے قیام میں انٹرنیشنل ختم نبوت ودرود پاک ﷺ فیڈریشن کے صدرو آسٹریلین نیشنل اوورسیزپاکستانی محمدطارق کی خصوصی کاوش وکردار قابل فخر و تحسین ہے۔قومی رحمۃاللعالمین و خاتم النبین ﷺ اتھارٹی ایکٹ منظور ہونے پر بروز جمعہ 23دسمبرملک گیر یوم تشکر منایا جائے گا۔اس موقع پر تعلیمی اداروں میں طلبا کوسیرت النبی ﷺ بطورعملی نمونہ قوم ونسل نو کو کردار کی تعمیر بارے آگاہی و اذکاردرودپاک ﷺ خصوصی لیکچرز اور تقریبات کاانعقاد کیا جائےگا۔ کاشف مرزا نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل میں ایسے قابل افرادکا انتخاب کیاجائے گاجو صاحب سیرت، کردار، علم و سکالرز ہونے کےساتھ مختلف شعبہ جات کے ماہراورحقیقی معنوں میں اتھارٹی کے فلسفہ، مقصداور پروگرامزکو معاشرے میں عملدرآمد کرانےکی سکت رکھتےہوں۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے زریعے جدید تحقیق،عصری تقاضوں ومسائل کی روشنی میں حقائق کو واضح اورسیرت ﷺ کی اصل روح کی بنیاد پرنوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیت کوابھارنے وجدت پسندی سے کردارسازی ممکن ہے۔ضروری ہے کہ عالمی برادری میں سیرت کی اصل روح اور بیانیے کی تشہیر کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے غلط تصورات کا جوابی بیانیہ فراہم کیا جائے: کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے زریعے دیگر مذاہب کے ساتھ تقابل ومشترکات کی تحقیقات وتقابل کاادیان کیا جائے۔اتھارٹی کابنیادی مقصد سیرت النبیُ ﷺ اور ریاست مدینہ کے پہلوئوں پر تحقیق واعلی اقدار کی پاکستانی معاشرے میں عملدرآمد کے فلسفہ کے تحت کیاجائے: کاشف مرزا نے مزید کہا کہ امید ہےاتھارٹی سکولز نصاب اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ اور بچوں کو اپنی ثقافت سے متعارف کرانے کیلئےموجودہ نظام تعلیم میں کردار سازی اورتربیت پر خصوصی توجہ دے گی۔
امید ہے اتھارٹی نسل نوکے کردارو تربیت سازی کیلیے ہمہ وقت منظم ادارہ کےطور پر اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی۔اگروطن عزیزکو ترقی کے راستے پر گامزن کرناہے تو ہمیں نوجوانوں کی کردارسازی کرنے کیلیے قرآن و سیرت ﷺ کوسمجھنے و عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم وژن و قیادت میں اتھارٹی کے زریعے اسلاموفوبیا کے تدارک اوردنیابھرکی تحقیق کی بنیادپر اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروفاقی وزیرتعلیم راناتنویر حسین کا قومی رحمۃا للعالمین و خاتم النبین ﷺ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ تاریخی قدم ہے،ریاست مدینہ کاحقیقی قیام قومی رحمۃا للعالمین و خاتم النبین ﷺ اتھارٹی کو قرآن وسنت و سیرت طیبہ ﷺ کے رہنما اصولوں پر حقیقی عملدرآمد سے ممکن ہے۔



