
دفتر خارجہ نے ہفتہ کو بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس قرار دیا۔ جمعرات کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کو جواب دیتے ہوئے مودی کو "گجرات کا قصائی” قرار دیا تھا جب انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کو جاری رکھنے اور القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام لگایا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر گیا ہے، لیکن گجرات کا قصاب زندہ ہے، اور وہ ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔



