بین الاقوامیتازہ ترین
کابل: مسجد کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت میں نماز جمعہ ختم ہونے کے چند منٹ بعد ایک مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ وزیر اکبر خان مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہوا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی، تاہم تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ مسجد کے باہر سڑک پر آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک کار تباہ۔



