اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ 1,017,214 خاندانوں میں 25,430,350,000 روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 25000 روپے فی خاندان فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 130,747 خاندانوں کو 3,268,675,000 روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 610,263 خاندانوں کو 15,256,575,000 روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 124,381 خاندانوں کو 3,109,525,000 روپے اور پنجاب کے 151,823 خاندانوں کو 3,795,575,000 روپے موصول ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,017,214 خاندانوں میں مجموعی طور ہر 25,430,350,000 روپے تقسیم کر چکا ہے۔گزشتہ روز بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 2,231 خاندانوں نے، سندھ میں 6,988 خاندانوں نے، خیبرپختونخوا میں 1,112 خاندانوں نے اور پنجاب کے 510 خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔ مجموعی طور پر گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ 10,841 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Read Next
3 دن ago
وہاڑی جمخانہ کرکٹ لیگ کا فائنل میچ31 اگست کو کھیلا جائے گا
6 دن ago
اسلام آباد پمز کی نرسری میں دلخراش آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، ایک بچہ بچا لیا گیا،
7 دن ago
چینی عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے، وافر ذخائر کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنا, پھر مہنگی چینی درآمد کرنا پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے.نتائشہ دولتانہ
2 ہفتے ago
صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقر ر کرنے سے متعلق اجلاس
2 ہفتے ago
مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کے شعبۂ نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے طلبہ کی جانب سے“زیرو آئل کوکنگ اور کولیسٹرول آگاہی کیمپ” کا انعقاد آج 5 فروری کو ٹی اینڈ ٹی آبپارہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوگا ۔
2 ہفتے ago
کیا مرنا ضروری ہے؟
2 ہفتے ago
"عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن”
2 ہفتے ago
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبدالوہاب کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن۔۔
2 ہفتے ago
بہاولپور قائداعظم سولر پارک
2 ہفتے ago



