پاکستانتازہ ترینسپورٹس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سترہ سال بعد پاکستان آمد۔

کراچی- انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوں گے، سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی۔ کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے اور 7 میچوں کی یہ سیریز دلچسپ رہے گی۔ لیونگ اسٹونز اور دیگر کھلاڑی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جوز بٹلر نے کہا کہ آسٹریلیا سے بھی ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیلنے ہیں اور یہ ہماری پریکٹس کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button