بین الاقوامیتازہ ترینکاروبار
بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی اب دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ فوربس ریئل ٹائم

بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی اب دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں، انہوں نے فوربز کی فہرست میں برنارڈ ارنالٹ کی جگہ لے لی ہے۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین کی مجموعی مالیت اب $155.5 بلین ہے۔
فوربس ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق اڈانی کی مجموعی مالیت میں 5.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جو کہ 3.49 فیصد کا اضافہ ہے۔ وہ فرانسیسی ٹائیکون برنارڈ ارنالٹ اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے قدرے آگے ہیں۔ امیروں کی فہرست میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹاپ ٹین کی فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی 92.2 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دوسرے ہندوستانی ہیں۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل دیگر ارب پتیوں میں بل گیٹس، لیری ایلیسن، وارن بفٹ، لیری پیج اور سرگے برن شامل ہیں۔



