
واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ نے پاک فضائیہ کے ایف سولہ پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو 450 ملین ڈالر کی مجوزہ غیر ملکی فوجی فروخت پر ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے سخت اعتراضات کو نظر انداز کر دیا ہے۔
دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے، یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس ممکنہ فروخت کا مطلوبہ سرٹیفیکیشن پاکستان کو فراہم کیا جس سے بھارت ناراض ہوا۔ نئی دہلی میں امریکی سفیر ڈونلڈ لو کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔
اشاعت میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی وضاحت کے باوجود پاکستان کو جیٹ اسپیئرز کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا کہ مجوزہ فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن خطرے میں ہو سکتا ہے۔

اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا، حال ہی میں کانگریس کو پاکستانی فضائیہ کے ایف سولہ پروگرام کے لیے 450 ملین ڈالر کی ایک مجوزہ غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کیا۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان متعدد حوالوں سے ایک اہم پارٹنر ہے۔ پاکستان کا ایف سولہ پروگرام امریکہ اور پاکستان کے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے اور ایف سولہ کے بیڑے کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے انسداد دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو برقرار رکھے گی۔ یہ ایک ایسا بیڑا ہے جو پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مستقل کارروائی کرے گا۔



