پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

سیلاب متاثرین کے لئے عطیات: وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ 9999 جاری۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

شہری موبائل فون سے "فنڈ” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں۔

تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے: پی ٹی اے کا نوٹیفیکیشن۔

وزیراعظم آفس کے حکم پر پی ٹی اے نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ کن سیلاب کی صورتحال میں اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لئے ‘وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022’ قائم کیا تھا ,عوام ‘وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ’ اکاؤنٹ نمبر G-12164 میں عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button