پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کے تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کمر درد کی وجہ سے باہر ہو گئے۔

روایتی حریف بھارت کے خلاف بلاک بسٹر ایشیا کپ مقابلے سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، پاکستان کے تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر کو جمعرات کو ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں درد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے پیسر کو ٹریننگ سیشن کے دوران کمر میں درد کی شکایت کے بعد ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے گے۔ کیونکہ ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ایم آر آئی رپورٹ کے نتیجے کا انتظار کر رہی ہے۔

اس سے قبل، پاکستان کو اس کی ایشیا کپ مہم کو ایک بڑا دھچکا لگا جب ٹیم کے اہم اسٹرائیک باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد حسنین کو ایشیا کپ کے لیئے شاہین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ وسیم جونئیر کی جگہ شاہنواز دھانی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

 

Related Articles

Back to top button