ایشیا کپ 2022 کا میدان متحدہ عرب امارات میں سجے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ۔
ٹورنامنٹ 27 اگست سے11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2022 کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کر رہا ہے۔ ایشیا کپ کے اس ایڈیشن کی میزبانی سری لنکا کو کرنی تھی لیکن سری لنکا میں جاری سول بدامنی نے ملک کو میزبانی کے لیئے نااہل کر دیا، جس کے باعث آئی سی سی نے ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا۔
ایشیا کپ 2022 میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بھارت، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، اور افغانستان پہلے سے ہی ٹورنامنٹ میں جگہ بنا چکی تھیں۔ جو 27 اگست سے ایک دوسرے کے مدمقابل ہو نگی۔
یو اے ای، ہانگ کانگ، کویت، اور سنگاپور سے ایک ٹیم چھٹے نمبر پر قبضہ کرنے کے لیئے ٹورنامنٹ سے پہلے کوالیفائی میچز میں مد مقابل ہوئیں۔
ہونگ کونگ نے کوالیفائی میچز میں اپنے تینوں میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں چھٹی ٹیم کی حیثیت سے جگہ بنا لی۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 27 اگست بمطابق پاکستانی وقت شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



