
حکومت نے وزیراعظم اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیئے جائیں گے جبکہ سال اول سے چوتھے سال تک کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائیں گے۔
شیزا فاطمہ نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اسکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کے لیئے بھی کوٹہ ہوگا۔
سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایک لاکھ نوجوانوں میں جلد مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائیں گے۔
میرٹ پر نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، یہ لیپ ٹاپ تمام ہارپ ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے جبکہ نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیئے جائیں گے۔ جو انڈرگریجویٹ پروگراموں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
لیپ ٹاپ سکیم میں بلوچستان کے طلباء کا کوٹہ دوگنا کر دیا گیا ہے جبکہ معذور طلباء کے لیئے بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم میں خواتین کا کوٹہ 50 فیصد مختص کیا گیا ہے۔
شیزا فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی بنانے پر بھی کام جاری ہے۔



