
وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک پانچ روزہ عام تعطیل کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کابینہ سیکرٹری کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی۔



