تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اپریل کی شب خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
یوں تو پی ٹی آئی کی جانب سے متعدد بار پشاور میں جلسے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس بار وفاقی حکومت میں ساڑھے تین سال رہنے اور پھر حکومت ختم ہونے کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی نے وہاں جلسہ کیا۔
پشاور میں سیاسی طاقت کے مظاہرے کے موقع پر اگرچہ پورا دن ہی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ارکان، سیاسی تجزیہ نگار اور تحریک انصاف کے مخالفین کی لڑائی رہی مگر جلسہ شروع ہونے کے ٹوئٹر پر پشاور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
لوگوں نے سوشل میڈیا جہاں عمران خان کی تقریروں کی کلپس اور تصاویر شیئر کیں، وہیں جلسے کی ویڈیو کلپس اور لوگوں کے جوش و جذبے کی تصاویر کو بھی شیئر کیا گیا۔
پی ٹی آئی اراکین اور حمایتیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں سے بھی جلسے کے لیے پشاور پہنچنے والے افراد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔
پشاور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ جلسے کے موقع پر پشاور شہر کی بجلی بند کردی گئی، تاہم اس کے باوجود لوگوں کا جوش و جذبہ کم نہ ہوا۔
پشاور جلسے کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے منحرف رہنماؤں کے خلاف نعرے بھی لگوائے گئے اور نعروں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
پشاور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی شیئر کیا اور لکھا کہ پورے پاکستان سے امریکی حکومت کی جانب سے اقتدار تبدیلی کے خلاف لوگ جلسے میں شریک ہوئے اور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔
متعدد افراد نے پشاور جلسے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔
کچھ لوگوں نے جلسے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ ان مخالفین کے لیے ہیں جو کہتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوگئی۔ْ

بعض صارفین نے شکوہ کیا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، تب سے میڈیا ان کے دیگر جلسوں کی طرح پشاور جلسے کی کوریج بھی نہیں کر رہا۔
بزمِ چشتیہ فریدیہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام معروف وقدیم صوفی بزرگ حضرت بابا حافظ سید محمد جمال شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات 10 اکتوبر کو ہوں گی
1 ہفتہ ago
*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ امریکہ*
1 ہفتہ ago
حمزہ شہباز کا سابق لیگی ایم این اے ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت
1 ہفتہ ago
Hamza Shahbaz condoles death of PML-N MNA Malik Iqbal Channar
1 ہفتہ ago
شالامار ہسپتال لاہور اورسرکل ویمنز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیجیٹل طریقے سے خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب6 اکتوبر کو ہو گی
3 ہفتے ago
چیئرمین شفیق احمد بٹ کی جانب سے صنعتکار و کاروباری برادری کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
3 ہفتے ago
پشاور کنزیومر کورٹ کا شاپنگ بیگ کے پیسے لینے پر کپڑوں کے برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
3 ہفتے ago
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان فیلڈ میں مسلسل متحرک
3 ہفتے ago
ایم ڈی کیٹ امتحان: پنجاب حکومت نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، 15 شہروں میں 31 مراکـز قائم، 49 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے
ستمبر 3, 2026
لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔