تازہ ترینسپورٹس

گلگت میں باکسنگ کا پہلا بین الاقوامی ایونٹ جون میں ہوگا

بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ گلگت میں باکسنگ کا پہلا بین الاقوامی ایونٹ جون میں ہوگا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں دنیا کے 8 ممالک شریک ہونگے، ایونٹ نجی بینکس اور نجی اداروں کے تعاون سے کرایا جارہا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ سے جہاں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا وہیں سیاحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا، فورس کمانڈر شمالی علاقہ اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے مشکور ہیں، یہ پاکستان سطح پر پہلا بین الاقوامی ایونٹ ہونے جارہا ہے، اس میں ایونٹ میں شرکت کیلئے نامور کھلاڑی، پاکستانی سٹار بھی گلگت آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button