پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے دفتر سے جانے سے پہلے آخری کام کیا کیا؟

پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔

شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔‘

Related Articles

Back to top button