پاکستانتازہ ترینسیاسیات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن ہفتہ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن ہفتہ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی اور کنونشن میں تنظیم کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا تنظیمی اجلاس  اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق مشاورت ہوگی اور تجاویز حاصل کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button