
لاہور: پنجاب حکومت نے 15 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عبدالکریم کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق چوہان کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شہزادہ سلطان کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔م رزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کردیا گیا۔ معین مسعود کو ڈی آئی جی سیکیورٹی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا۔ ناصر محمود ستی کو ڈی آئی جی ٹریننگ، عمران احمر کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اور منیر احمد ضیاء کو ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن، اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب جبکہ ڈاکٹر انعام وحید خان کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ- ون تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس طیب حفیظ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس صادق علی کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کر دیا گیا۔ محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ- ٹو تعینات کر دیا گیا۔ اطہر اسماعیل امجد کو ڈی آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا۔ علی جاوید انور کو ڈی آئی جی کرائم تعینات کر دیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات کر دیا گیا۔



