تازہ ترینکاروبار

پاکستان کا ہوا بازی کا شعبہ مختلف عوامل کی وجہ سے زوال کا شکار

پاکستان کا ہوا بازی کا شعبہ مختلف عوامل کی وجہ سے زوال کا شکار جسے عملی طویل المدتی حکمت عملی اپنا کر کم کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، جو کبھی ایک رول ماڈل اور ہوا بازی کی صنعت میں ایک رہنما تھی،

اب گزشتہ 20 سالوں میں خطرناک حد تک نچلی سطح پر پہنچنے کے دہانے پر ہے۔صدام حسین، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ایک ریسرچ اکانومسٹ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، زائد اسٹاف، سیاسی مداخلت، اور پی آئی اے کی خطرناک مالی حیثیت نے ایئر لائن کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے. انہوں نے نشاندہی کی کہ ناقص گورننس، کمزور کارکردگی اور بدعنوانی قومی فلیگ کیریئر کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنیادی وجوہات ہیں۔صدام نے کہا کہ ہوا بازی کی صنعت کو پوری طرح سے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری خطے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔سینیٹر کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں صرف 30 ہوائی اڈے ہیں اور ان میں سے تقریباً نصف کمرشل پروازوں کے لیے آپریشنل نہیں ہیں۔ ہوا بازی کا شعبہ پاکستان کی جی ڈی پی) میں 1.3 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے

پاکستان میں صرف 226 طیارے رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 15% پرواز نہیں کر رہے۔پاکستان کو ایک متحرک شہری ہوابازی کی صنعت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بڑی پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔سب سے پہلے، پالیسی سازوں کو سول ایوی ایشن پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنی چاہییجسے ایئر لائن انڈسٹری، حکومت اور امدادی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ 1970 کی دہائی میں برطانیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایڈورڈز کمیٹی اس کی ایک مثال ہے۔

ایوی ایشن کے شعبے میں ایک پیشہ ور اور تجربہ کار فرد کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے۔دوم، کمیٹی کو ملک کی ایوی ایشن پالیسی اور کچھ دوسرے ترقی پذیر ممالک جیسے بھارت، چین، ایران، ملائیشیا اور یو اے ای کا تجزیہ کرنے کا کام سونپا جائے اور پھر ایک جامع اور مستقبل کی پالیسی تیار کی جائے جسے کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جا سکے۔. کمیٹی کو امریکا اور یورپی یونین کی ایوی ایشن پالیسیوں کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے۔ یہ مطالعات عالمی رجحانات اور پاکستان کی پالیسی میں موجود مختلف کمزوریوں کی نشاندہی کریں گے، احتساب کو ادارہ جاتی بنانااور بدعنوان افراد کو ہوا بازی کی انتظامیہ میں خدمات انجام دینے سے روکنا ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button