پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیر و سیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے اور گورنمنٹ آف پنجاب کے تعاون سے ایک دلکش شام کا اہتمام

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے کوریا-پاکستان کلچر نائٹ کا اہتمام.

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) نے جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے اور گورنمنٹ آف پنجاب کے تعاون سے ایک دلکش شام کا اہتمام کیا جس میں کوریا اور پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ رنگا رنگ تقریب 31 مئی 2025 کو شام 7:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک لاہور قلعے کی تاریخی دیوار مصوری پر منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کی موسیقی، رقص اور ثقافتی اظہار کی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا۔

اس پروگرام کا انعقاد ثقافتی تبادلے اور سیاحت کے فروغ کے مقصد سے کیا گیاتاکہ مختلف کمیونٹیز کو اکٹھا کر کے کوریا اور پاکستان کے درمیان دوستی کے جذبے کو اجاگر کیا جا سکے۔ کوریا-پاکستان کلچر نائٹ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت بنی، جس میں سامعین کو دونوں ثقافتوں کی جاذب روایات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔

اس یادگار شام میں کوریا سے پانسوری (مس سومی پینگ)، فوک پرفارمنس ( ہارانگا)، مسٹر سونگ جے لی (ڈائیےگم)، سامولنوری اینڈ پینگئٹ(یوہئیونگ) اور ٹایکوونڈو ٹیم جبکہ پاکستان سے مسٹر زکریا اقبال و مس جیسیکا کی دو رکنی کتھک پرفارمنس اور اس کے علاوہ مادھولال دھمال گروپ کی روح پرور پرفارمنس اور مسٹر بلال صابر (بانسری) اور مسٹر جہانیاں خان (طبلہ) کا دلکش سنگیت سامعین کے لیے خاص کشش کا باعث بنے۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ "یہ تقریب پاکستان اور کوریا کے مشترکہ ورثے کو یکجا کرنے کا ایک بہترین موقع تھا۔ اس نے ہماری ثقافتوں کے درمیان باہمی تفہیم اور قدردانی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کی، اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں ثقافت سے بھرپور اس یادگار شام کو منانے کا موقع ملا”

ڈائریکٹر مارکیٹنگ، سیاحت اور ثقافت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، تانیہ قریشی نے کہا، “کوریا-پاکستان کلچر نائٹ ہمارے وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد ثقافتی تبادلے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ایسے پروگرام ہمارے معاشروں کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی ثقافتوں کے تنوع اور خوبصورتی کو نمایاں کرتے ہیں ” شرکاء نے نہ صرف موسیقی اور رقص کا لطف اٹھایا بلکہ ایک زندہ دل ماحول کا بھی حصہ بنے جو احترام، ہم آہنگی اور ثقافتی تبادلے کی مشترکہ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button