پاکستانتازہ ترینخواتینسپیشل رپورٹ

آمور فاؤنڈیشن, ایل آر گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام پنجابی ثقافت کی صدیوں سے منائی جانے والی بیساکھی اور خواجہ سرا شناخت کے عالمی دن کے مناسبت سے  ساکھ شناخت عید میلہ کی تقریب کا انعقاد


آمور فاؤنڈیشن اور ایل آر گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام یہاں پنجابی ثقافت کی صدیوں سے منائی جانے والی بیساکھی اور خواجہ سرا شناخت کے عالمی دن کے حسین امتزاج سے  ساکھ شناخت عید میلہ کی تقریب کا انعقاد۔ ۔ ایل آر گروپ اف کمپنیزکے زیراہتمام سجاۓ گئےاس میلے کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ یہ میلہ خاص طور پہ صرف خواجہ سراء کمیونٹی کے لیۓ سجایا گیا جس میں خواجہ سرا کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور خواجہ سرا پرفارمرز نے اپنی پرفارمنسز کے ذریعے پنجاب کی ثقافت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کمیونٹی کا مثبت اور محبت بھرا چہرہ واضع کیا۔ اس پروگرام کی تمام پرفارمنسز آمور فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر خواجہ سراء کمیونٹی سونیا ناز نے بے حدمحنت اور لگن سے تیار کروانے کے ساتھ سٹیج ہوسٹ کے فرائض بھی سرانجام دیۓ۔ خواجہ سراء کمیونٹی نے محترمہ لیلتہ القدر صاحبہ اور محترمہ سونیا ناز کی تاج پوشی کی صورت اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمور فاؤنڈیشن کی چئیرپرسن محترمہ لیلتہ القدر کی منفرد سوچ کی ایک مثال ہے اس موقع پر محترمہ لیلتہ القدر نے آمور فاؤنڈیشن کی بورڈ ممبر ڈاکٹر مدیحہ بتول اور آمور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آف پرسنز ود سپیشل ابیلٹیز علی محسن کے ہمراہ تقریب کو رونق بخشی۔ مذکورہ تقریب کے اختتام پر خواجہ سراء شناخت کے عالمی دن کا کیک کاٹا گیا اور لیلاز بوتیک کی طرف سے فکاروں میں نقد انعامات اور آمور فاؤنڈیشن کی طرف سے تعریفی اسناد کے علاوہ مہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button