پاکستانتازہ ترینخواتین

پاکستان کی سب سے بڑی خواتین تاجروں کی مصنوعات کی نمائش ویکس نیٹ 2025 

200 سے ذائد خواتین تاجروں کوایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا.


پاکستان کی سب سے بڑی خواتین تاجروں کی مصنوعات کی نمائش ویکس نیٹ 2025

ایکسپو سینٹر لاہور میں 200 سے ذائد خواتین تاجروں کوایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا, جس نے انہیں اپنی مصنوعات کوپیش کرنے، نیٹ ورک روابط قائم کرنے، باہمی تعاون اور تجربات کا اشتراک کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے منعقد ہونے والے اس انمائش نے خواتین کی قیادت میں کاروباری برآمدی صلاحیت پر روشنی ڈالی اور صوبائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا۔

ویکس نیٹ نمائش کے موقع پر، جواد پال خواجہ، وفاقی سیکرٹری تجارت، اور شیریار تاج، سیکریٹری ۔ ٹی ڈی اے پی، نے نمائش کے پہلے دن اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کی۔ جن میں خواتین تاجروں کے لئے برآمد کے مواقع کو بڑھانے، خواتین تاجروں کو بااختیار بنانےاور خطوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات کی گئی۔ نمایاں شرکاء میں شامل تھے:

عمر بن اسد، نائب صدر، لی اینڈ فنگ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جن کے ساتھ عالمی خریداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور برآمدات کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ثائرہ عطا ، سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ،بلوچستان

شعیب ظفر، نیشنل ایڈوائزر – انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی)

ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری، ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ،آزاد جموں کشمیر

ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد جموں کشمیر:

قرات العین، نائب صدر، ایف پی سی سی آئی

روبینہ امجد، بانی صدر، فیصل آباد ڈبلیو سی سی آئی

شمیم آفتاب، صدر، سرگودھا ڈبلیو سی سی آئی

قیسرا شیخ، شریک بانی لاہور ڈبلیو سی سی آئی۔

ویکسنیٹ 2025 کے دوسرے روز بھی شیریار تاج، سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے مزید اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کی۔ ارشیہ بانو، سینئر نمائندہ، یو ایس ایڈ، پنجاب اور عمران نیازی، ماہرِاقتصادی ترقی اور توانائی سے ملاقات میں خواتین تاجروںکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ٹی ڈی اے پی اور یو ایس ایڈ کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مسز صدفہ عابد، بانی اور سی ای او سرکل نے سیکرٹری ٹی ڈی اے پی کو خواتین کے لیے سرکل کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مدد کے بارے میں آگاہ کیا اور خواتین تاجروں کی ڈیجیٹل تربیت کی تجویز دی۔

عائشہ فاروقی، چیئرپرسن ،پاکستان ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن کی تمام صوبائی نمائندوں کے ساتھ خواتین تاجروں کی مصنوعات کی برآمداد کے حوالے سے بات کی گئی۔

فرح بشیر، بانی ڈیرہ غازی خان کے ویمن چیمبر آف کامرس نے بھی سیکرٹری ٹی ڈی اے پی سے ملاقات کی۔

سلام اللہ، جنرل منیجر، یونائیٹڈ موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ،نے افریقا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں مزیدمواقع تلاش کرنے کے حوالے سے بات کی۔

محمد لطیف، ایم ڈی، کوکون ایس ڈی اے کیئر، آسٹریلیا نے بھی سیکرٹری ٹی ڈی اے پی سے ملاقات کی۔

ویکس نیٹ 2025 نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی نئی شراکت داریوں اور برآمد کے مواقع فراہم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button