پاکستانتازہ ترینکاروبار

ویکس نیٹ 2025 –پاکستانی خواتین تاجروں کے ہنر کو اجاگر کرنے کا اہم قدم

ویکس نیٹ 2025 –پاکستانی خواتین تاجروں کے ہنر کو اجاگر کرنے کا اہم قدم۔

لاہور ۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(TDAP) کے منعقد کردہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ سہ روزہ نمائش لاہور ایکسپو سینٹر میں10 جنوری سے 12جنوری تک جاری رہے گی ۔ویکس نیٹ 2025 نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش 2025 میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں ۔ نمائش میں ٹیکسٹائل، ملبوسات، جوتوں، جیولری، دستکاری، ہربل اسکن کئیر اور گھریلو استعمال کی اشیاء کے علاوہ ای کامرس، فرنیچراور خشک میوہ جات ایکسپورٹ کرنے والے کاروبار بھی شامل ہیں۔ خواتین میں پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے والادارے صنعت زاراور قصرِ بہبود بھی نمائش کے ممتاز شرکاء میں شامل ہیں۔ مذکورہ تین دن تک جاری رہنے والی ویکس نیٹ نمائش میں شہریوں کو فیملیز کے ہمراہ بھرپور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فوڈ کورٹ ، ثقافتی شوز، اور دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

TDAP کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اورگزشتہ سالوں میں ہونے والی ویکس نیٹ نمائشوں میں پاکستانی کاروباری خواتین کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اور انہیں مرکزی معیشت کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے اس ایونٹ کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ 12ویں ویکس نیٹ نمائش بھی TDAP کے پاکستان کی خواتین کے ہنر اور صلاحیتیں اجاگرکرنے کے عزم کی عکاسی کرتاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button