پاکستانتازہ ترین

خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے،صبا صادق

 

پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق نے کہا ہے کہ  سراوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے خلاف تشدد کا  خاتمہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کی مناسبت سے ہونیوالی تقریب سے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق نے کہا کہ ٹرانس جینڈر پرسنز پروٹیکشن ایکٹ ان افراد کے حقوق کے تحفظ میں اہم سنگ میل ہے،معاشرتی تعصب کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر فرد وقار، تحفظ اور مساوات کیساتھ زندگی گزار سکے، چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن کی عبوری چیئرمین ام لیلیٰ نے تقریب سے خطاب میں ٹرانس جینڈر افراد کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی تقریب میں خواجہ سراوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button