
لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھرتیوں کی تعداد بڑھا دی۔ پنجاب میں پانچ کی بجائے 25 ہزار اساتذہ بھرتی ہونگے۔ 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے لیے نجی ٹیسٹنگ کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نہیں ہوگی۔ ٹیسٹنگ سروس کمپنی کی خدمات لینے کے لیے اگلے ہفتے اشتہار دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں اس وقت اساتذہ کی 1 لاکھ سیٹیں خالی ہیں



