
کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست سے دی۔ مہمان ٹیم نے ایک اوور قبل کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ کیویز کی جانب گلن فلپس نے ناقابل شکست 63 اسکور کی اننگ کھیلی۔ کین ولیسن 53 اسکور اور کونوے 52 اسکور بنا کے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 کیوی بلے بازوں کا شکار کیا۔ آغا سلمان 2 اور محمد نواز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ پاکستانی لیفٹ ہینڈر اوپنر فخر زمان نے طویل عرصے بعد سنچری بنائی اور وہ 101 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ اوپنر شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 77 رنز بنائے۔ بعد میں کسی پاکستانی بیٹسمین نے لمبی اننگز نہیں کھیلی اور حارث 22، سلمان 45 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ نواز، اسامہ میر، وسیم جونور نے بالترتیب 8، 6، 7 رنز بنائے۔ محمد حسنین نے آخری گیند پر باؤنڈری لگا کر پاکستان کو 280 تک پہنچا دیا۔ بلیک کیپس کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔



