
اسلام آباد- اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے اور تمام عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی ترجمان نے پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کی لعنت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون پر مبنی کوششوں کے منتظر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایک سے زیادہ مواقع پر کہا ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ یہ ملک دوبارہ سر اٹھانے والے ٹی ٹی پی سے نمٹ رہا ہے۔