پاکستانتازہ ترین

لاہور میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز اور فوارے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لاہور- صوبے میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز اور فوارے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کو مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں سمیت سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے یہ ہدایات ہفتہ کو سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔

اجلاس میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فوارے اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوگوں کی صحت اور جانوں کا تحفظ حکومت کے لیے سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی طرف سے سستی اجتماعی کوششوں میں ناکامی کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اگلے 10 دن انتہائی اہم ہیں اور اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ڈینگی وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ (چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button