
عمران خان کے ساتھ آئی ٹی کے بڑھوں کی بیٹھک۔ پاکستان میں ای۔کامرس کو فروغ دینے والے ثاقب اظہر اور ہشام سرور بھی موجود۔
عمران خان کے ساتھ ان کی دعوت پر نوجوانوں کے لیے مواقع کے بارے میں بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ثاقب اظہر کا سوشل میڈیا پر پیغام
ہم چاہتے ہیں کہ لوگ بڑھیں اور آئی ٹی اور فری لانسنگ انڈسٹری میں مزید مواقع پیدا کریں۔
یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ پاکستان کے بنیادی رہنما اس میں دلچسپی لینا شروع کر رہے ہیں۔
وہ دن دور نہیں جب پاکستان آئی ٹی اور فری لانسنگ میں سرفہرست ہوگا۔
موجودہ حکومت نے ای-کامرس پر ٹیکس عائد کیا جس کے باعث ثاقب اظہر نے کہا کے پاکستان میں پے-پال کو لانا چاہیے جس سے فری لانسرز پر اضافی ٹیکس کم ہو گا۔
یاد رہے کہ ماجودہ حکومت نے فری لانسرز پر تیس فیصد ٹیکس عائد کیا، جبکہ کچھ ٹیکس غیر ملکی ٹرانزیکشن پر بھی عائد ہوتا ہے، جس سے فری لانسرز کو کمائی سے تقریباً آدھی رقم ہی وصول ہوتی ہے ۔



