
8مارچ عالمی یوم خواتین کیوں؟
"2025کا نعرہ ہے کہ 8مارچ کو عام تعطیل کی جائے”
پروفیسر امیر حمزہ ورک صدر ،عوامی ورکرز پارٹی پنجاب۔
دنیا بھر میں 8مارچ کا دن عالمی یوم خواتین کے طور ہر منایا جاتا ہے ۔اور اس دن ہمیشہ کی طرح اس سال بھی عوامی ورکرز پارٹی کے کارکن سماجی۔ سیاسی۔ اور خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر خواتین ڈے منائیں گے۔۔۔لیکن پاکستان میں اس دن کے پس منظر سے سیاسی کارکن بالعموم اور وسیع تر عوام ناواقف ہیں۔۔تو آئیے اس دن کے حوالے سے اس کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہیں تاکہ سیاسی کارکنان 8مارج کے دن کی اہمیت سے واقف ہو سکیں۔۔
عالمی یومِ خواتین جو ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس کا پس منظر صنعتی اور سماجی تحریکوں سے جُڑا ہوا ہے۔ یہ دن خواتین کی جدوجہد، حقوق کی بحالی، اور صنفی مساوات کے لیے عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ اس کی تاریخی جڑیں دنیا بھر کے محنت کشوں کی تحریکوں کے ساتھ جڑیںہوئی ہیں۔۔۔کیونکہ جاگیرداری نظام کی طرح سرمایہ داری نظام میں بھی عورت کو برابری کے حقوق نہی ملے۔۔ صرف اور صرف سوشلسٹ پروگرام رکھنے والی تنظیموں۔پارٹیوں۔تحریکوں اور حکومتوں نے عورت اور مرد کی معاشی۔سماجی ۔سیاسی۔اور ثقافتی برابری کا تصور پیش کیا۔۔۔ برطانیہ جو جمہوریت کی جنم بھومی سمجھا جاتا ہے وہاں خواتین کو ووٹ کا حق 1938 کے بعد ملا۔
(1908-1909) کی تحریکیں:
1908 میں نیویارک میں کپڑا ملز کی مزدور خواتین نے کام کے اوقات، کم اجرت، اور ناقص حالات کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج "بغیر روٹی اور گلاب کے” (Bread and Roses) نعرے کے ساتھ مشہور ہوا۔ 1909میں امریکہ میں پہلی بار "قومی یومِ خواتین” 28 فروری کو منایا گیا، جسے امریکن سوشلسٹ پارٹی نے خواتین کے ووٹ کے حق اور مزدور حقوق کے لیے منظم کیاتھا۔۔
بین الاقوامی سطح پر یوم خواتین کا آغاز ۔۔۔۔
کوپن ہیگن کانفرنس: 1910 میں ڈنمارک میں ہونے والی "انٹرنیشنل سوشلسٹ ویمن کانفرنس” میں جرمن رہنما "کلارا زیٹکن” نے خواتین کا ایک عالمی دن منانے کا تصور پیش کیا۔ اس کا مقصد خواتین کے حقوق اور ووٹ کے حق کی حمایت کرنا تھا۔
19 مارچ 1911 کو آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی، اور سوئٹزرلینڈ میں لاکھوں خواتین نے ریلیاں نکالیں، جس میں ووٹ کا حق، کام کی بہتر شرائط، اور تعلیم تک رسائی جیسے مطالبات شامل تھے۔
8 مارچ کی تاریخ کیوں؟
:روسی انقلاب کا نقطہ آغاز: 8 مارچ 1917 (جولین کیلنڈر کے مطابق 23 فروری) کو روسی خواتین نے "روٹی اور امن” کے نعرے کے ساتھ احتجاج کیا، جو بالآخر زار کے خلاف بغاوت اور روسی انقلاب کا سبب بنا۔ اس واقعے کی یاد میں 1921 میں کمیونسٹ انٹرنیشنل نے 8 مارچ کو "عالمی یومِ خواتین” قرار دیا۔:اقوامِ متحدہ کی سرپرستی : – اقوامِ متحدہ نے 1975 کو "خواتین کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 8 مارچ کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔ تب سے ہر سال اس دن کو مختلف تھیمز کے تحت منایا جاتا ہے، جیسے "صنفی مساوات”، "خواتین کی تعلیم”، اور "خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ”وغیرہ۔
موجودہ دور میں اہمیت: – آج یہ دن صنفی مساوات، خواتین کی معاشی خودمختاری، اور ان کے خلاف امتیاز و تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقع ہے۔ دنیا بھر میں ریلیاں، تقاریر، اور ثقافتی پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔
اس دن کی روح یہ ہے کہ خواتین کی سماجی، معاشی، اور سیاسی کامیابیوں کو سراہا جائے، ساتھ ہی ان چیلنجز پر توجہ دی جائے جو ابھی باقی ہیں۔ اور پاکستان جیسے پسماندہ ملکوں میں خواتین کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔۔اور انتہا پسند مزہبی پارٹیاں اور تنظیمیں جو افغانسان کے طالبان کی طرح عورتوں کے جملہِ حقوق کے ہمیشہ خلاف رہتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی کے کارکن 8 مارچ کے دن دیگر ترقی پسند عوام کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق کے لئے ہر امن جدوجہد کا جھنڈا بلند کریں ۔



