اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ایک بینکنگ عدالت نے جمعرات کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ گزشتہ روز سنایا۔ عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ کو آئندہ سماعت تک کیس میں حاضری سے استثنیٰ بھی دے دیا جب کہ عمران خان سے ان کی لاہور میں زمان پارک رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم کو کیس میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ جج نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ اگر مسٹر خان تحقیقات میں شامل ہونے میں ناکام رہے تو انہیں عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ واپس کیوں نہ لیا جائے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت سے پی ٹی آئی کے سربراہ کی ضمانت منسوخ کرنے کا کہا کیونکہ وہ نومبر میں ہونے والے حملے کے بعد سے پارٹی کے سیاسی معاملات چلا رہے تھے لیکن وہ عدالت میں پیش ہونے اور تفتیش میں شامل ہونے سے گریزاں تھے۔
Read Next
2 ہفتے ago
گورنرسندھ سید نہال ہاشمی کی لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں شرکت.
3 ہفتے ago
مسٹر پتلو کی مہندی میں بھگدڑ، 2 جاں بحق، 17 زخمی
3 ہفتے ago
✨ WHITE GIRL COSMETICS ✨
3 ہفتے ago
🌙 شالامار باغ میں سال 2026 کے پہلے ’’چاندنی راتیں ٹور‘‘ کا آغاز.
3 ہفتے ago
ڈاکٹر شیر افضل ملک نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
3 ہفتے ago
پنجاب کے اضلاع کو معاشی ترقی اور صنعت کاری کے مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی دو روزہ ورکشاپ 2 نومبر سے شروع ہوگی
3 ہفتے ago
صوبائی اتفاقِ رائے سے گندم کے نرخ طے، ملک میں اناج کے وافر ذخائر موجود ہیں: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
3 ہفتے ago
پاکستانی ادویات کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی معیار پر عمل درآمد ناگزیر ہے، این پی او
3 ہفتے ago
بجلی بلوں میں بڑا الٹ پھیر: 200 یونٹ کی رعایت ختم کرنے اور ‘ٹارگیٹڈ سبسڈی’ لانے کی تیاری، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
4 ہفتے ago



