پاکستانتازہ ترینسیاحت

قلعہ لاہور میں ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا روز کامیابی سے اختتام پذیر

قلعہ لاہور میں ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا روز کامیابی سے اختتام پذیر۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) نے پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور فنکارانہ خوبیوں کا جشن مناتے ہوئے قلعہ لاہور میں اپنا دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کیا۔ 21 اور 22 دسمبر کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں پینٹنگ، خطاطی،ا ٓلات موسیقی کی خوبصورت دُھنیں ، گانے، رقص اور اسٹینڈ اپ کامیڈی میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔

ٹیلنٹ ہنٹ کے آخری دن عوام کی جانب سے ایک زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، جس میں شرکاء اور سامعین فن اور ثقافت کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ خطے بھر سے فنکاراپنی بہترین صلاحیتوں کو اسٹیج پر لائے، شاندار اداکاری نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ قلعہ لاہور کے تاریخی ماحول نے اس پروگرام میں شاہی دلکشی کا اضافہ کیا، جو مغل دربار کی روایات کی یاد دلاتا ہے جہاں ماضی میں فنکار شہنشاہوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔

اویس رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ، ڈبلیو سی ایل اے نے کہا،

"اس طرح کے پراگرام منعقد کرنے کا مقصد فنکاروں کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔ یہ ایونٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور ایک ایسی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے جہاں تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ شرکاء اور حاضرین کا ردعمل دل کو چھونے والا رہا، اور ہمیں ایسے اقدامات کی حمایت کرنے پر فخر ہے جن کے ذریعے مقامی فنکار اپنا فن دنیا کے سامنے لا سکیں ۔”

کامران لاشاری، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

” ہمارا مقصد تاریخی وراثت اور عصری فن کے امتزاج سے ، روایتی مغل پرفارمنس کی روح کو زندہ کرنا ہے۔ فنکاروں کا جذبہ اور سامعین کا جوش ہماری ثقافتی شناخت کے تحفظ اور اسے منانے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگراموں کی میزبانی کے لیے کوشاں رہیں گے”

Related Articles

Back to top button