وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر سےدراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔۔۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین خارجی جہنم واصل ہوئے۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےافغان عبوری حکومت کومتعددبار کہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور خوارج کی جانب سے افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔۔۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرِ ستان میں خوارج کی افغانستان سے پاکستان داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔