آرٹسچ کنٹیمپریری کے زیر اہتمام معروف آرٹسٹ آمنہ ولایت کے ٹریولنگ سولو شو دو ہاف برڈز کی پرواز کی نمائش
-
- آرٹسچ کنٹیمپریری کے زیر اہتمام معروف آرٹسٹ آمنہ ولایت کے ٹریولنگ سولو شو دو ہاف برڈز کی پرواز کی نمائش ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے افتتاح کیا
لاہور۔آرٹسچ کنٹیمپریری کے زیر اہتمام معروف پاکستانی آئرش بصری آرٹسٹ آمنہ ولایت کے ٹریولنگ سولو شو "دو ہاف برڈز کی پرواز” کی نمائش ہوئی جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری نے کیا ۔یہ نمائش 40 ویں ایوا انٹرنیشنل پلیٹ فارم کمیشن کا حصہ ہے جو آئرلینڈ میں گارڈن انٹرنیشنل، لیمرک، سیریس آرٹ سینٹر کارک اور دی ڈاک آرٹ سینٹر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔آرٹسچ کنٹیمپریری میں 20 نومبر تک جاری رہنے والی نمائش بعد ازاں 26 نومبر سے 3 دسمبر تک نیشنل گیلری اسلام آباد میں پیش کی جائے گی۔ مہمان خصوصی کامران لاشاری نے کہا کہ پاکستانی آئرش ینگ آرٹسٹ آ منہ ولایت کے فن پاروں نے مجھے متاثر کیا ،دو ہاف برڈز کی پرواز ایک ایکشن ہے، ان کے فن پاروں میں فلاسفی تصور نمایاں ہے ، اس طرح کی نمائشیں نہ صرف ہمارے معاشرتی مسائل اور فنی ورثہ کی عظمت کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ ہماری شناخت ، سرحدوں اور تاریخ کے حوالے سے ہمارے افق کو وسعت دیتی ہیں ۔کامران لاشاری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آمنہ ولایت نے بیرون ملک بھی اپنے فن کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ قبل ازیں کامران لاشاری نے پینٹنگ نمائش کا معائنہ کیا اور آمنہ ولایت کے فن پاروں کی تعریف کی ۔آمنہ ولایت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ان کے بنائے ہوئے فن پارے سماجی رویوں اور روایتی تصورات پر سوال اٹھاتے ہیں اور معاشرے میں عورتوں کی شمولیت اور ان کے حقوق کی ضرورت کو پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے فن نے نسائیت کو اجاگر کرنے اور عورتوں کے مسائل کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کا ماننا ہے کہ آرٹ ایک طاقتور وسیلہ ہے جو لوگوں کے خیالات کو بدل سکتا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے، ان کا مقصد عورتوں کو ایسی جگہ فراہم کرنا ہے جہاں وہ خود کو آزاد محسوس کر سکیں اور معاشرتی اصولوں سے ہٹ کر اپنی زندگی اپنے انداز میں گزار سکیں۔ان کے فن نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگوں کو متاثر کیا اور مختلف طبقات میں عورتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔مذکورہ نمائش میں پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر سمیرا جواد ، ایچ او ڈی فائن آرٹس ہوم اکنامکس کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر ثمینہ ظاہر اور این سی اے، ہوم اکنامکس کالج کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ساجدہ وندال، ڈاکٹر مسٹر اینڈ مسز عارف خان ،مغیث ریاض، علی عظمت، کہکشاں جعفری، حبیب عالم، مغیث ریاض، شاہپارہ سلیم، جمیل بلوچ، ڈاکٹر سروش، ڈاکٹر نتالیہ سمیت دیگر فنکار برادری میں بشیر احمد، شبانہ نذیر، افشاں ناز، گل زہرہ، امین الرحمان، جاوید اقبال، محمد جاوید، ماہم گل، منور محی الدین، شفیق احمد اور تانیہ ثانی ، ڈاکٹر مدیحہ بتول ، ایڈیٹر جہان پاکستان میگزین عقیل انجم عوان ، انچارج ڈیجیٹل بدر چوہدری سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں اور آمنہ ولایت کے فن پاروں کی تعریف کی۔